20 فروری 2012 - 20:30

ایران کی جانب سے فرانس اوربرطانیہ کو تیل کی سپلائی بند کردیئےجانے کی خبر سامنےآنےکےبعد فرانس میں تیل کی قیمتيں بڑہ گئي ہیں۔

ابنا: اے ایف پی کی رپورٹ کےمطابق اس ہفتے فرانس میں تیل کی قیمت نےریکارڈ توڑ دیاہے ۔ اس وقت فرانس میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت ایک اعشاریہ اٹھاون یورو ہوگئی ہے۔اے ایف پی نے تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ڈالر کےمقابلے میں یورو کی قدر میں کمی، نائجیریا کی تیل کی صنعت کےکارکنوں کی ہڑتال اور آبنائےہرمز کابحران قرار دیا لیکن ایران کی جانب سے فرانس اور برطانیہ کوتیل کی سپلائی بندکیےجانے سے قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ایسے وقت میں جب فرانس میں صدارتی انتخابات ہونےوالے ہیں تیل کی قیمتوں میں اضافے سے عوام میں شدید ناراضگي پیدا ہوگئي ہے۔........ /169